ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریزرویشن کی مخالفت کرنے والے دلت کالونیوں کا دورہ کریں : اُڈپی میں وزیر پرمود مدھوراج کا بیان

ریزرویشن کی مخالفت کرنے والے دلت کالونیوں کا دورہ کریں : اُڈپی میں وزیر پرمود مدھوراج کا بیان

Fri, 03 Mar 2017 21:38:51    S.O. News Service

اُڈپی:3/مارچ    (ایس او نیوز) آج بھی دلت، اپنی کالونیوں میں بے حد خستہ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، ریزرویشن کی مخالفت کرنے والے بھاشن دینے کے بجائے دلت کالونیوں کا دورہ کریں گے تو انہیں حالات کا صحیح اندازہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہار ریاستی کابینہ وزیر برائے ماہی گیر ، یوتھ اورکھیل اور اُڈپی ضلع نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج نے کیا۔

وہ یہاں اُڈپی ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت اور محکمہ سماجی فلاح وبہبودی کے اشتراک سےجمعہ کو بننجے نارائن گرو ہال میں انسداد ظلم و ہراسانی قانون برائے  پسماندہ طبقات اور ذات اور عوامی تحفظ دفعہ کے تحت  انسداد چھوت چھات کے متعلق بیداری کے متعلق منعقدہ  پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مساوات کا حق دینے والے دستور ی حق کے حصول کے لئے آزادی کے 70سال بعد بھی بیداری کا پروگرام منعقد کرنا بڑے دکھ کی بات ہے۔ سماجی انصاف آج بھی ایک سوالیہ نشان بنے رہنے سے ہمارا سر شرم سے جھک جاتاہے۔ یہ بہت قابل تشویش اور دکھ کا معاملہ ہے کہ آج بھی چھوت چھات باقی ہے۔ جن رسومات اور روایات سے انسانی سماج کا سر جھک جاتاہے اس کا منانا غلط ہے ،اس سلسلے میں عوام میں کافی بیداری لانے اور انہیں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ، بابوجگ جیون رام جیسے مہان شخصیتوں کی زندگی ہم سب کے لئے ایک ترغیب دینے والی زندگی ہونے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت صدر دینکر بابو، نائب صدر شیلا کے شٹی ، بلدیہ صدر میناکشی مادھو بننجے ، تعلقہ پنچایت صدر نلنی پردیپ راؤ، اپر ڈی سی انورادھا، ضلع پنچایت معاون سکریٹری ناگیش نائر ، تحصیلدار مہیش چندر موجود تھے۔قانون برائے  انسداد ظلم و ہراسانی اور چھوت چھات ازالہ کے موضوع پر وکیل مہابل اور تحفظ عوامی حقوق کے متعلق وی ، منجوناتھ نے مقالے پیش کئے ۔ محکمہ سماجی فلاح و بہبودی کے نائب ڈائرکٹر ایس ایس رمیش نے استقبال کیا ۔ اس کے بعد فن کاروں کی طرف سے ناٹک کی نمائش کی گئی ۔

FB_IMG_1488557008712.jpg


Share: